اسلام میں ذخیرہ اندوز کی سزا
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

قیمتوں کا تعین اور ذخیرہ اندوزی
اسلام میں ذخیرہ اندوز کی سزا

اللہ تعالیٰ کے ہاں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کی سزا لعنت ہے جس کا مطلب ہے، رحمت خداوندی سے دوری، اگر ذخیرہ اندوز ذخیرہ اندوزی پر اصرار کرے تو وہ تعزیر کا مستحق ہے، اس کے پاس موجود خوراک، غلہ اور ضرورت زندگی کے سامان کی لوگوں کو ضرورت ہو اور وہ اسے نہ بیچے تو حاکم اسے موجودہ وقت کے نرخ کے مطابق بیچنے پر مجبور کر سکتا ہے، اگر وہ انکار کرے تو وہ اس کو عبرت ناک سزا دے کر خود اسے بیچنے کا انتظام کرے۔
[ابن جبرين: 29/7]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل