"إياكم وخضراء الدمن” کا معنی اور اس حدیث کی حیثیت
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

”إياكم وخضراء الدمن “ کا کیا معنی ہے ؟

جواب :

یہاں اس سوال کے جواب سے پہلے میں اس بات سے خبردار و آگاہ کروں گا کہ بلاشبہ مذکورہ حدیث سخت ضعیف بلکہ موضوع ہے ، لہٰذا ہم اس سوال کا جواب فائدہ لغویہ کے طور پر دیں گے ۔ ورنہ معاملہ تو وہی ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے : ”میت اتنی زیادہ اس تعزیت کی مستحق نہیں ہے“ سوال میں مذکورہ حدیث سخت ضعیف اور موضوع ہے ۔
”الدمن “ کا معنی ہے مینگنیاں اور گوبر جو ایک دوسرے پر ڈھیر ہوتا ہے ، پھر جب اس کو رطو بت اور نرمی پہنچتی ہے تو اس میں کچھ نباتات اگ آتی ہے جس میں چستی اور پھرتی آجاتی ہے ۔
جیسا کہ اس حدیث کا انداز اس بات کو واضح کرتا ہے ۔ جس حدیث کے ضعف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اس سے مراد ہے : ”خوبصورت عورت اگنے کی بری جگہ میں“ اسی لیے اس حدیث کے طرز بیان میں یہ انداز اختیار کیا گیا ہے : ” إياكم وخضراء الدمن “ غلاظت کے سبزے سے بچو ۔“
( محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے