تحریر: عمران ایوب لاہوری
بطور قرض جانور کا لین دین
جانور کا بطور قرض لین دین جائز ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے اونٹ بطور قرض لیا ہوا تھا۔
[بخاري: 2390]
(جمہور ) اسی کے قائل ہیں۔
(احناف) انہوں نے اسے ناجائز قرار دیا ہے (حالانکہ گذشتہ صحیح حدیث میں اس کا جواز موجود ہے )۔
[الأم: 140/3 ، الحاوى: 353/5 ، المبسوط: 131/12 ، الهداية: 71/3 ، المغنى: 388/6 ، بداية المجتهد: 165/2]