تیسرے حصے سے زائد وصیت کی ممانعت
تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

تیسرے حصے سے کم وصیت کرنے کا حکم
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن وقاص سے کہا جب وہ بیمار تھے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے مال کے دو تہائی حصے کی وصیت کر دیں؟ فرمایا نہیں، انہوں نے کہا: آدھے مال کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، پھر سعد نے کہا: تیسرے حصے کی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تیسرے حصے کی کر دو، حالانکہ تیسرا حصہ بھی زیادہ ہے۔ تم اپنے لواحقین کو مالدار چھوڑ کر جاؤ یہ انھیں فقیر چھوڑ کر جانے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 1295 صحيح مسلم 1628/5]
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے:
کاش ! لوگ تیسرے حصے سے صرف نظر کر کے چوتھے حصے کی طرف آئیں، کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”تیسرے حصے کی وصیت کر لو، حالانکہ یہ بھی زیادہ ہے۔“ [صحيح مسلم 1629/10]
”اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پانچویں حصے کی وصیت کی۔“
لہٰذا گزشتہ معروضات سے معلوم ہوا کہ وصیت اور حالت مرض میں صدقہ کرنے کی کم از کم حد تیسرا حصہ ہے۔ البتہ اس سے کم وصیت کرنے کی کوئی حد نہیں، میت کرنے والے کے لیے اپنے مال سے جو چاہے اس کی وصیت جائز ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ تیسرے حصے سے زیادہ نہ ہو اگر وہ تیسرے حصے سے کم، جیسے چوتھے، پانچویں یا چھٹے حصے وغیرہ کی وصیت کرتا ہے تو یہ بہتر ہے خصوصاً جب اس کا مال بہت زیادہ ہو۔
افضل یہ ہے کہ وصیت فقراء و مساکین، مسافران، مجاہدین، تعمیر مساجد و مدارس اور اعزاء و اقارب پر صدقہ کرنے اور اس طرح کے دیگر نیک کاموں اور اچھائی کی سرگرمیوں کے لیے کی جائے، اگر وہ اپنی قربانی یا کسی متعین رشتے دار کے لیے قربانی کی وصیت کر جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ بھی شرعی طور پر کار ثواب اور ذریعہ تقرب ہے۔
اسی طرح شادی کے اخراجات برداشت کرنے سے عاجز لوگوں کی مدد کے لیے، اپنے قرض ادا کرنے سے قاصر اور چٹی بھرنے والوں کی مدد و معاونت کے لیے اور اس طرح کے دیگر کاموں کے لیے وصیت کرنا جائز ہے۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 88/20]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1