تحریر: عمران ایوب لاہوری
بلا وجہ عورت کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا حرام ہے
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت بھی بغیر کسی معقول وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق کا سوال کرتی ہے:
فحرام عليها رائحة الجنة
”اس پر جنت کی خوشبو بھی حرام ہے۔“
[صحيح: صحيح ابو داود: 1947 ، كتاب الطلاق: باب فى الخلع ، ابو داود: 2262 ، ابن ماجة: 2055 ، ترمذي: 1187 ، أحمد: 277/5]
کیونکہ خلع علی الا صح فسخ نکاح ہے طلاق نہیں اور رجوع طلاق کے بعد ہوتا ہے فسخ کے بعد نہیں۔ نیز عورت نے اپنی رہائی کی قیمت ادا کی ہوتی ہے جس وجہ سے مرد کو رجوع کا حق نہیں رہتا اور عورت خود مختار ہو جاتی ہے (البتہ عورت اگر چاہے تو عدت گزارنے کے بعد دونوں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں)۔