ہم بستری سے پہلے مہر كا كچہ حصہ ادا كر دينا مستحب ہے
➊ جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے شادی کے وقت کہا کہ وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کچھ دیں ۔
[صحيح: صحيح ابو داود: 1865 ، كتاب النكاح: باب فى الرجل يدخل بامرأته قبل أن ينقدها ، ابو داود: 2125]
جس روایت میں مذکور ہے:
فأعطاها درعه ثم دخل بها
”حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اپنی زرع دی پھر ان کے ساتھ خلوت اختیار کی“ وہ ضعیف ہے۔
[ضعيف ابو داود: 461]
علاوہ ازیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی جس روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ”وہ عورت کو مرد کی طرف سے اسے کچھ بھی ادائیگی سے پہلے اس کے پاس بھیج دیں ۔“ وہ بھی ضعیف ہے۔
[ضعيف أبو داود: 463 أيضا ، ضعيف ابن ماجة: 433 ، ابو داود: 2128]