سوال
کیا گھر میں پرندوں کی تصاویر لگانا جائز ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ ، فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
اگر تصویر اس انداز میں ہو کہ یہ واضح ہو جائے کہ یہ تتلی، کوا یا چیل ہے، یعنی یہ معلوم ہو کہ یہ کسی جاندار کی تصویر ہے، تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے، چاہے اس میں آنکھیں اور چہرہ واضح ہوں یا نہ ہوں۔ اگر تصویر کو دیکھ کر یہ سمجھ میں آ رہا ہو کہ یہ کسی ذی روح چیز کی تصویر ہے، تو اسے دیواروں پر لٹکانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ خاص طور پر جب یہ کسی تعظیم کے پہلو کو ظاہر کرے، تو پھر یہ بالکل درست نہیں ہوگا۔
البتہ، اگر تصویر میں خال و خد واضح نہ ہوں، تو ایسی تصاویر لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تعظیم کا معاملہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی تصویر کو تعظیم کی نیت سے رکھا جائے۔ اگر تعظیم کی نیت ہو، تو پھر ذی روح اور غیر ذی روح دونوں اقسام کی تصاویر ممنوع ہوں گی۔