سوال:
کیا عقیقہ کا گوشت شادی میں کھلایا جا سکتا ہے؟ یعنی اگر عقیقہ کا گوشت ہی شادی کے کھانے میں استعمال کر کے دونوں کام ایک ساتھ کیے جائیں تو کیا یہ صحیح ہوگا؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جب عقیقہ کے لیے قربانی کر دی گئی، تو عقیقہ مکمل ہو گیا۔ اگر اس گوشت کو محفوظ رکھا جائے اور چند دن بعد شادی یا کسی اور فنکشن میں استعمال کیا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
◄ عقیقہ کے لیے ضروری شرط قربانی کا ادا ہونا ہے، جو کہ چھری چلانے کے ساتھ مکمل ہو جاتی ہے۔
◄ اس کے بعد گوشت کو شادی یا کسی اور تقریب میں استعمال کرنا جائز ہے۔
◄ لہٰذا، عقیقہ کا گوشت شادی میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، ان شاء اللہ۔