سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ

سوال

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کیسے شہید ہوئے تھے؟

جواب از فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سیدنا عمار رضی اللہ عنہ باہمی جنگ میں شہید ہوئے، جیسے کہ دیگر صحابہ کرام بھی ایسی جنگوں میں شہید ہوئے تھے۔

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جنگِ صفین میں شہید ہوئے، جو کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ہوئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق:

"عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا”
(صحیح بخاری: 2812، صحیح مسلم: 2916)

یہ پیشین گوئی جنگِ صفین میں پوری ہوئی، جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں شامل تھے اور انہیں دشمن فوج نے شہید کیا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1