سوال:
بلوغ المرام کی سب سے عمدہ اور بہترین شرح کون سی ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
میرے نزدیک شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی شرح "فتح ذي الجلال والإكرام شرح بلوغ المرام” سب سے عمدہ اور بہترین شرح ہے۔
خصوصیات:
- یہ شرح علمی گہرائی، فقہی مسائل کی وضاحت، اور دلائل کی جامع پیشکش کے حوالے سے ممتاز ہے۔
- ابن عثیمین رحمہ اللہ نے اس شرح میں احادیث کے عملی پہلوؤں، مسائلِ فقہ، اور مختلف مذاہب کی آراء پر بھی تفصیلی بحث کی ہے، جو اسے دیگر شروحات سے ممتاز کرتی ہے۔