سوال
عمرہ کرنے کے بعد اگر ایک دو دن بعد دوبارہ عمرہ کیا جائے اور سر پر بال نہ ہوں تو حلق کیسے کیا جائے؟
جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے میں ایسا کوئی مسئلہ پیش نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ عمرہ در عمرہ اس طرح نہیں کرتے تھے۔ تاہم، اگر کوئی اس طرح عمرہ کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ پہلے حلق کے بجائے قصر کروائے تاکہ ہر بار کچھ نہ کچھ بال کاٹنے کے لیے باقی رہیں۔
لیکن اگر پہلے حلق کروایا جا چکا ہو تو دوبارہ نائی کے پاس جا کر استرا پھیروایا جا سکتا ہے۔ اس سے بھی کچھ نہ کچھ عمل ہو ہی جائے گا، ان شاءاللہ۔