ٹوپی پر مسح کے جواز اور عدم جواز کا حکم

سوال:

کیا ٹوپی پر مسح کیا جا سکتا ہے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ ، فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ٹوپی پر مسح کے قائل ہیں، جبکہ باقی آئمہ ثلاثہ اس کے قائل نہیں ہیں۔
امام البانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"یہ سنت سے ثابت نہیں ہے، البتہ اگر عمامہ اتارنے میں مشقت ہو تو سنت سے عمامہ پر مسح ثابت ہے۔”

عصر حاضر کے علماء کی رائے:

عصر حاضر کے بعض جید علماء ٹوپی پر مسح کے جواز کے قائل ہیں کیونکہ ان کے نزدیک پگڑی اور ٹوپی میں علت ایک جیسی ہے۔

حکم:

اگر کوئی شخص ٹوپی پر مسح کرتا ہے تو یہ جائز ہوگا، ان شاء اللہ۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے