سوال:
مجھے شیاطین سے ڈر لگتا ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
جواب :
درج ذیل دعا بہ کثرت پڑھو،سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللهم إنا نجعلك فى نحورهم، ونعوذ بك من شرورهم
”اے اللہ! ہم ان کے مقابلے میں تجھے ہی کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ “ [سنن أبى داود 89/2 رقم الحديث 1537] امام حاکم اور امام ذہبی نے اس کو میں کہا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ نے فرمایا :
اللهم رب السموات السبع و رب العرش العظيم، كن لي جارا من فلان و أحزابه وأشياعه من الجن والإنس، أن يفرطوا على وأن يطغوا، عز جارك وجل ثناؤك، ولا إله غيرك
” اے اللہ ! ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کے رب، تو فلاں اور اس کے لشکروں اور اس جیسے دیگر جن و انس کے مجھ پر زیادتی اور سرکشی کرنے سے میرا محافظ بن جا۔ تیری پناہ غالب ہے، تیری ثنا کا بڑا مقام ہے اور تیرے سوا کوئی مجبور نہیں۔ “ [الأدب المفرد 707]
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ”الأدب المفرد“، رقم الحدیث 545 میں نے کہا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللهم منزل الكتاب، سريع الحساب، اهزم الأحزاب، اللهم اهزمهم وزلزلهم
”اے اللہ! اے کتاب کو نازل کرنے والے! جلد حساب لینے والے ! لشکروں کو شکست دے۔ اے اللہ! انھیں شکست دے اور انھیں تباہ کر دے۔“ [ صحيح مسلم 1362/3 رقم الحديث 1742 ]
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
الله اكفنيهم بما شئت
”اے اللہ! مجھے ان کے مقابلے میں کافی ہو جا، جیسے تو چاہے۔“ [صحيح مسلم 2300/3 رقم احديث 3005]