تحریر: محمد ارشد کمال
منکرین عذاب قبر سے دور رہیں
عبد اللہ الد اناج (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ کے پاس موجود تھا تو ایک آدمی نے انھیں کہا:
اے ابوحمزہ! بے شک کچھ لوگ عذاب قبر کو جھٹلاتے ہیں؟ ( ہمیں ان کے متعلق نصیحت فرمائیں۔)
سیدنا انس رضی اللہ نے فرمایا:
ان کے ساتھ مت بیٹھو۔
(اثبات عذاب القبر للبیہقی :۲۵۸ وسنده صحیح، دوسرا نسخه ۲۳۰)
اس روایت سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کے دور میں بھی ایسے گمراہ لوگ پیدا ہو چکے تھے جو عذاب قبر کا انکار کرتے تھے۔ صحابہ کرام نے عام لوگوں کو ان کی مجلسوں اور محفلوں سے دُور رہنے کی تلقین کی ۔ ہمیں بھی صحابہ کرام کی اس نصیحت کو سامنے رکھتے ہوئے اس قسم کے گمراہوں کی بیٹھک اور مجالس سے دُور رہنا چاہئے ۔
(المسند فی عذاب القبر ص ۱۴۲، بتصرف یسیر)