ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو
احادیث پڑھنا پڑھانا بہترین مصروفیت ہے
امام نعیم بن حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
عبداللہ بن مبارک (رحمہ اللہ) اکثر اپنے گھر ہی میں رہتے تھے۔ ان سے کہا گیا:
آپ اکثر اپنے گھر ہی میں رہتے ہیں، کیا آپ کو (تنہائی کی وجہ سے) وحشت نہیں ہوتی؟ آپ نے فرمایا:
’’كيف أستوحش وأنا مع النبى وأصحابه والتابعين لهم بإحسان‘‘
مجھے وحشت کیسے ہو سکتی ہے؟ جبکہ میں (احادیث پڑھنے پڑھانے میں ایسا مشغول رہتا ہوں کہ گویا) نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ اور تابعین کے ساتھ ہوتا ہوں۔
(شعب الايمان للبيهقى: ۲۸۲/۳ ح : ١٦٥٤ وسنده حسن)