بھینس اور گائے کے درمیان تعلق پر لغوی شہادتیں
تحریر: عنایت اللہ مدنی حفظہ اللہ

علمائے لغت عرب کی شہادت

علمائے لغت عرب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ”جاموس“ ( گاؤمیش بھینس ) گائے ہی کی جنس سے ہے اور اس کی ایک صنف ، نوع اور قسم ہے ، جیسا کہ ان کی کتابوں میں جابجا اس کی صراحت موجود ہے ، چنانچہ ”جاموس“ کی تشریح میں بھینس کو گائے کی نوع قرار دیا ہے اور ”بقر“ کی تشریح میں بھینس کو اس کی نوع بتلایا ہے ، ملاحظہ فرمائیں :
اولاً : الجاموس ( بھینس) :
(1) علامہ احمد محمد فیومی فرماتے ہیں :
الجاموس نوع من البقر [ المصباح المنير فى غريب الشرح الكبير 1/ 108 ]
جاموس ( بھینس ) گائے کی ایک قسم ہے ۔

(2) علامہ زبیدی فرماتے ہیں :
الجاموس : نوع من البقر معروف معرب كاؤميش ، وهى فارسية ، ج الجواميس ، وقد تكلمت به العرب [تاج العروس 513/15 ]
جاموس ( بھینس) گائے ہی کی ایک قسم ہے ، جو معروف ہے ، فارسی لفظ گاؤمیش کا معرب ہے ، اس کی جمع جوا میں آتی ہے ۔ عربوں نے بھی اس لفظ کو اپنے کلام میں استعمال کیا ہے ۔

(3) علامہ ابن سیدہ مرسی فرماتے ہیں :
الجاموس نوع من البقر ، دخيل ، وَهُوَ بالعجمية : کواميش [ المحكم والمحيد الاعظم 7/ 283 ]
جاموس ( بھینس) گائے ہی کی ایک قسم ہے ، یہ لفظ دوسری زبان سے آیا ہے ، اور جوامیس کو عربی میں گاؤمیش کہتے ہیں ۔

(4) علامہ ناصر خوارزمی مطرزی فرماتے ہیں :
والجاموس نوع من البقر [ المغرب فى ترتيب المعرب ميں : 89]
جاموس ( بھینس) گائے ہی کی ایک قسم ہے ۔

(5) علامہ کمال الدین دمیری فرماتے ہیں :
والجاموس وهو ضرب من البقر [حياة الحيوان الكبرى 275/2 ]
اور جاموس ( بھینس ) گائے ہی کی ایک قسم ہے ۔

(6) معروف امام لغت علامہ ابن منظور افریقی فرماتے ہیں :
الجاموس : نوع من البقر ، دخيل ، وجمعه جواميس ، فارسي معرب ، وهو بالعجمية كواميش [ لسان العرب 43/6 ]
جاموس ( بھینس) گائے کی ایک قسم ہے ، یہ لفظ باہر سے عربی زبان میں داخل ہوا ہے ، اس کی جمع جومیس آتی ہے ۔ فارسی لفظ ہے جسے عربی بنایا ہے ، جاموس کو بھی زبان میں گاؤمیش کہتے ہیں ۔

(7) مجمع اللغۃ العربیۃ قاہرہ کے مولفین لکھتے ہیں :
(الجاموس) حَيَوَان أَهلي من جنس البقر والفصيلة البقرية ورتبة مزدوجات الأصابع المجترة يربى للحرث ودر اللبن (ج) جواميس [المعجم الوسيد ، 1 /134 ]
جاموس (بھینس ) ایک گھریلو پالتو جانور ہے ، جو گائے کی جنس ، بقری گریڈ اور دو ہری انگلیوں ( کھروں ) والے جگالی کرنے والے حیوانات کے رتبہ سے ہے ۔ اسے کھیتی اور دودھ دو ہنے کے لئے پالا جاتا ہے ، اس کی جمع جو امیس ہے ۔

(8) علامہ محمد بطال رکبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
الجواميس : نوع من البقر : معروف ، وهو معرب يعيش فى الماء [النظم المستعذب فى تفسير غريب ألفاظ المهذب 146/1 ]
جوامیس (بھینسیں) گائے ہی کی ایک قسم میں ، جو معروف ہے ، یہ معرب لفظ ہے ، اور بھینس زیادہ تر پانی میں رہتی ہے ۔
(9) ڈاکٹر عبد الغنی ابوالعزم لکھتے ہیں :
جاموسة ج : حواميس : حيوان من فصيلة البقريات الثدييات المحترة ، المزدوجات الأصابع من كبار البقر ، وهوأنواع : داجن ووحشي ، يوجد بإفريقيا
واسيا
[ معجم الغني الزاہر ، ڈاكٹر عبد الغني ابوالعزم ، ناشر مؤسسة اغنى للنشر ، ديكهئے : ماده نمبر 9119 ]
جاموسہ ، جمع جوامیس: ( بھینس) بڑی گایوں میں سے ، بقریات کے گریڈ کا ایک حیوان ہے جو تھنوں والے ، جگالی کرنے والے دوہرے کھروں والے ہوتے ہیں ، اور اس کی کئی گھریلو اور وحشی ، افریقہ اور ایشا میں پایا جاتا ہے ۔

ثانیاً : ”البقر“ (گائے ) :
(1) علامہ کمال الدین دمیری فرماتے ہیں :
والبقر وهى أجناس فمنها الجواميس [ حياةاالحيوان الكبري 214/1 ]
گائے کی کئی جنسیں ہیں ۔ ان میں بھینسیں بھی ہیں ۔

(2) علامہ محمد احمد ہروی فرماتے ہیں :
واجناس البقر منها الجواميس واحدها جاموس [ الزاہرفى غريب الفاظ الشافعي ص : 101]
گالوں کی جنسوں میں سے جوامیس (بھینسیں) بھی ہیں جس کی واحد جاموس آتی ہے ۔

(3) مجمع اللغۃ العربیہ قاہرہ کے مولفین لکھتے ہیں :
البقر : تر : جنس من فصيلة البقريات يشمل الثور والجاموس ويطلق على الذكر والانثي ومنه المستأنس الذى يتخذ للين والحرث ومنه الوحشي [المعجم الوسيط 1 / 65 ]
بقر : بقریات ( گائی) گریڈ کی ایک جنس ہے جو بیل اور بھینس سب کو شامل ہے ، اور مذکر ومونث سب پر بولا جاتا ہے ، اور اس میں وہ مانوس قسم بھی ہے جسے دودھ اور کھیتی کے لئے رکھا جاتا ہے اور ایک قسم وحشی ہے ۔

(4) کونسل برائے جدید عربی زبان نے لکھا ہے :
البقر ، وهو جنس حيوانات من ذوات الظلف من فصيلة البقريات ويشمل البقر والجاموس [1 معجم اللغة العربية المعاصرة ، 1 / 230 نمبر 694]
بقر (گائے ) : گائی گریڈ میں سے گھر والے جانوروں کی ایک جنس ہے ، اور یہ گائے ، اور بھینس کو شامل ہے ۔

(5) شیخ عبد اللطیف عاشور فرماتے ہیں :
البقر : جنس من فصيلة ، البقريات يشمل الثور والجاموس ، ويطلق على الذكر والأنثى [ 2 موسوعة الطير والحيوان فى الحديث النبوي ص : 106 ]
بقر : بقریات کے گریڈ کی جنس سے ہے ، بیل اور بھینس دونوں شامل ہے اور مذکر و مونث دونوں پر بولا جاتا ہے ۔

(6) علامہ ابو الفتح الشیہی فرماتے ہیں :
بقر : هو حيوان شديد القوة خلقه الله تعالى لمنفعة الإنسان ، وهو أنواع : الجواميس وهى أكثر ألبانا [3 المستطرف فى كل فن مستطرف ص : 353 ۔ ]
گائے ایک بڑا طاقتور جانور ہے ، اسے اللہ نے انسان کی منفعت کے لئے پیداکیا ہے ، اس کی کئی قسمیں ہیں ، ان میں بھنیسیں ہیں ، جو سب سے زیادہ دودھ دینے والی ہیں ۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے