اشکال و تصاویر والے سونے کی فروخت کا حکم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

ایسے سونے کو فروخت کرنے کا کیا حکم ہے جس پر مختلف قسم کی شکلیں اور تصویریں مثلا تتلی یا سانپ کا سر وغیرہ بنے ہوں ؟

جواب :

سونے چاندی کے ایسے زیورات جن پر حیوانات کی تصویریں بنی ہوں ان کا خریدنا پہننا اور فروخت کرنا سب کچھ حرام ہے، اس لئے کہ مسلمان پر تو تصاویر کا مٹانا اور انہیں زائل کرنا واجب ہے، جیسا کہ ابوالھیاج سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا :
«ألا أبعثك على ما بعثنى عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم، أن لا تدع صورة إلا طمستها ولا قبرا مشرفا إلا وته » [صحيح مسلم]
ک”یا میں تجھے اس کام کے لئے نہ بھیجوں جس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا وہ یہ کہ ہر تصویر کو مٹا دے اور ہر اونچی قبر کو برابر کر دے۔“
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ :
«إن الملائكة لا تدخل بيتا فيه صوره» [متفق عليه]
”جس گھر میں تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔“
اس بناء پر مسلمانوں پر ایسے سونے کی خرید و فروخت اور استعمال سے بچنا واجب ہے۔
(شیخ محمد بن صالح عثیمین)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے