یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
جو شخص اخباری کاغذات کو دستر خوان کے طور پر استعمال کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :
عام طور پر ایسے اوراق اسماء باری تعالیٰ، قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے خالی نہیں ہوتے۔ لہٰذا ان کی توہین کرنا، ان کے اوپر بیٹھنا اور انہیں دستر خوان کے طور پر استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ انہیں پڑھنے کے بعد جلا کر تلف کر دینا چاہیے۔
[شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ]