یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
کیا فطری منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے ؟ اگر عورت دستانے پہن کر مرد سے مصافہ کرے تو کیا وہ گناہ گار ہو گی ؟
جواب :
کسی خاتون کے لئے غیر محرم مردوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ اس نے دستانے ہی کیوں نہ پہن رکھے ہوں اور اگرچہ وہ آستین یا عباء کے پیچھے ہی سے مصافہ کیوں نہ کرے، یہ مصافہ ہی ہے اگرچہ وہ پردے کے پیچھے سے ہو رہا ہو۔ اگر فطری منظر تصویری ہو اور نمازی کے دھیان کو مشغول کر دے تو ایسے منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
[شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ]