تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
کیا شرعی دم کی کوئی شرائط بھی ہیں ؟
جواب :
”کتاب اللہ اور مسنون دعاؤں سے دم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔“
[الفتوى، رقم 3189ص: 207]
علامہ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا ہے :
”علما کا اس بات پر اجماع ہے کہ (مندرجہ ذیل) تین شرائط کی موجودگی میں دم کرنا جائز ہے :
➊ وہ دم اللہ کے کلام یا اس کے اسما و صفات کے ساتھ ہو۔
➋ وہ دم کا مفہوم جانتا ہو، خواہ کسی زبان میں کرے۔
➌ وہ عقیدہ رکھتا ہو کہ دم بذات خود اثر نہیں کرتا، بلکہ وہ اللہ کی ذات کی مدد سے موثر ہے۔“