16۔ کیا جنات میں بھی رسول ہوتے ہیں ؟
جواب :
رسول صرف انسانوں میں سے ہوئے ہیں، جنات میں سے رسول نہیں ہوتے۔
قرآن مجید میں آیت کریمہ ہے۔
يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا ۚ قَالُوا شَهِدْنَا عَلَىٰ أَنفُسِنَا ۖ وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَشَهِدُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَافِرِينَ ﴿١٣٠﴾ [ الأنعام: 130 ]
”اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمھارے پاس تم میں سے کوئی رسول نہیں آئے، جو تم پر میری آیات بیان کرتے ہوں اور تمھیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتے ہوں؟ وہ کہیں گے ہم اپنے آپ پر گواہی دیتے ہیں اور انھیں دنیا کی زندگی نے دھوکا دیا اور وہ اپنے آپ پر گواہی دیں گے کہ یقینا وہ کافر تھے۔ “
بعض کا خیال ہے کہ جنات میں سے بھی رسول ہوتے ہیں، کیونکہ الله تعالیٰ نے اس آیت میں رُسُلٌ مِّنكُمْ فرمایا، جو انسانوں اور جنات سب کو شامل ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے ان کا وہم کا فور کرتے ہوئے فرمایا:
” رُسُلٌ مِّنكُمْ کا مطلب ہے : تم جنوں اور انسانوں کی طرف جب کہ رسول صرف انسانوں سے ہیں، جنات سے نہیں ہیں۔ “