مصیبت پہنچے پر کیا کیا جائے
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

372۔ جب مجھے مصیبت پہنچے تو میں کیا کہوں کہ وہ میرے لیے خیر کا باعث ہو جائے ؟
جواب :
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
«ما من عبد تصيبه مصيبة، فيقول: إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم أجرني فى مصيبتي، وأخف لي خيرا منها. إلا أجره الله فى مصيبة، وأخلف له خيرا منها »
”جس کسی بندے کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ کہے : «إنا لله وإنا إليه راجعون، اللهم أجرني فى مصيبتي، وأخلف لي خيرا منها » یقینا ہم اللہ کے لیے ہیں اور بلاشبہ ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! میری مصیبت میں مجھے اجر عطا فرما اور مجھے اس کا نعم البدل عطا فرما۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت میں اسے اجر عطا فرماتا ہے اور اسے نعم البدل عطا کرتا ہے۔“ [صحيح مسلم، كتاب الجنائز، باب ما يقال عند المصيبة، رقم الحديث 918 مسند أحمد 27/4]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: