دجال اور شعبدہ باز کی پہچان
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

264۔ میں دجال اور شعبدہ باز کی پہچان کیسے کروں ؟
جواب :
➊ وہ مریض سے اس کا اور اس کی ماں کے نام کا سوال کرے گا۔
➋ مریض کے آثار میں سے کوئی اثر (کپڑا، رومال یا ٹوپی) پڑے گا۔
➌ بسا اوقات وہ ذبح کرنے کے لیے مخصوص صفات کا حامل جانور طلب کرے گا اور اس پر اللہ کا نام ذکر نہ کرے گا۔
➍ کئی طرح کے طلاسم لکھے گا اور سمجھ سے بالا تر وظائف پڑھے گا۔
➎ مریض کو چند تہوں میں لپٹا ہوا کپڑا دے گا، جس کے اندر کچھ حروف یا نمبر ہوں گے۔
➏ وہ مریض کو حکم دے گا کہ وہ ایک معین مدت تک لوگوں سے ایسے کمرے میں الگ تھلگ رہے، جہاں دھوپ داخل نہیں ہو سکتی، جسے عام طور پر لوگ تہہ خانہ کہتے ہیں۔
➐ کبھی وہ مریض سے ایک معین مدت تک پانی کو نہ چھونے کا مطالبہ کرے گا۔
➑ مریض کو زمین میں دفن کرنے کے لیے کچھ چیزیں دے گا۔
➒ وہ مریض کو جلانے اور سمندر میں ڈالنے کے لیے کچھ اوراق دے گا۔
➓ کبھی کبھار وہ مریض کا نام، اس کی ماں کا نام اور اس کے شہر اور مشکل کا نام بتا دے گا۔
⓫ کسی برے کام کا مطالبہ کرے گا، مثلاً کہے گا: قرآن کو چھونا نہیں ہے، قرآن کو پڑھنا نہیں ہے یا تم نے نماز نہیں پڑھنی یا موسیقی سنا کر وغیرہ۔
اس لیے ان کی طرف جانے سے بچنا ضروری ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!