تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
سوال : لیلۃ القدر کسی خاص رات میں واقع ہوتی ہے یا پورے عشرے میں کسی بھی رات؟ مہربانی فرما کر جواب سے مطلع فرما دیں۔
جواب : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«تحروا ليلة القدر فى الوتر من العشر الاواخر من رمضان» [بخاري، كتاب فضل ليلة القدر : باب تحري ليلة القدر فى الوتر من العشر الاواخر]
”شبِ قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شبِ قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہوتی ہے، ان میں سے کوئی خاص رات متعین نہیں۔ یہ بعض دفعہ اکیسویں رات کو بھی پائی گئی ہے۔ [مسلم 1167]
اور بعض دفعہ ستائیسویں رات کو بھی۔ [مسلم 762]