نماز کے دوران عورت کے ہاتھوں اور پاؤں کے پردے کا حکم
فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ

سوال :

دوران نماز عورت کے پاؤں اور ہتھیلیوں کے ننگا (ظاہر ) ہونے کا کیا حکم ہے ؟ واضح ہو کہ عورت مردوں کے سامنے نہیں بلکہ گھر میں ہے۔

جواب :

حنابلہ کا مشہور مذہب یہ ہے کہ آزاد بالغ عورت دوران نماز چہرے کے علاوہ سر تا پا پردہ ہے، بناء بریں اس کے لئے نماز کے دوران ہاتھوں اور قدموں کا ننگا رکھنا جائز نہیں۔ احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ عورت اس سے احتراز کرے۔ ویسے اگر کوئی خاتون یوں نماز ادا کر کے فتویٰ لینا چاہے تو کوئی شخص اسے نماز دھرانے کا حکم دینے کی جرات نہیں کر سکتا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے