نماز جمعہ کے بعد نوافل کی فضیلت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

نماز جمعہ کے بعد نوافل

➊ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا صلى أحدكم الجمعة فليصل بعدها أربع ركعات
”جب تم میں سے کوئی نماز جمعہ ادا کرے تو اس کے بعد چار رکعات ادا کرے۔“
[مسلم: 881 ، كتاب الجمعة: باب الصلاة بعد الجمعة ، أبو داود: 1131 ، ترمذي: 522 ، نسائي: 113/3 ، ابن ماجة: 1132 ، بيهقى: 239/3 ، أحمد: 249/2]
➋ جامع ترمذی کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:
من كان منكم مصليا بعد الجمعة فليصل أربعا
”تم میں سے جو جمعہ کے بعد نماز پڑھے وہ چار رکعت نماز پڑھے۔“
[صحيح: صحيح ترمذي: 432 ، كتاب الجمعة: باب ما جاء فى الصلاة قبل الجمعة وبعدها ، ترمذى: 523]
➌ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ :
ان النبى صلى الله عليه وسلم كان يصلى بعد الجمعة ركعتين فى بيته
”نبي صلی اللہ علیہ وسلم جمعه کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں ادا کیا کرتے تھے ۔“
[نسائي: 113/3 ، كتاب الجمعة: باب صلاة الإمام بعد الجمعة ، بخارى: 937 ، 1165 ، مسلم: 882 ، أبو داود: 1128 ، ترمذى: 521 ، ابن ماجة: 1130 ، أحمد: 103/2]
نماز جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنا افضل ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کا حکم دیا ہے اور اذکا روادعیہ کی زیادتی کی وجہ سے اجر میں بھی یقینا زیادتی ہوتی ہے لیکن اگر کوئی صرف دو رکعتیں بھی پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث سے یہی جواز نکلتا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1