قربانی دینے والے کے لیے اپنی قربانی کا گوشت کھانا جائز ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری

قربانی دینے والے کے لیے اپنی قربانی کا گوشت کھانا جائز ہے
➊ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ :
فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ [الحج: 36]
”اس (یعنی قربانی کے گوشت) سے خود بھی کھاؤ اور مسکین ، خواہ وہ سوال سے بچنے والا ہو یا سوال کرنے والا ہو ، کو بھی کھلاؤ ۔“
➋ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اونٹ نحر کرنے کے بعد ) حکم دیا کہ ہر اونٹ (کے گوشت ) کا ایک ٹکڑا ہنڈیا میں ڈال کر پکایا جائے:
فأكلا من لحمها وشربا من مرقها
”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کا گوشت بھی کھایا اور شوربا بھی پیا۔“
[مسلم: 1218 ، أحمد: 320/3 ، نسائي: 236/5 ، ابو داود: 1905]
معلوم ہوا کہ آدمی اپنی نفلی اور فرضی ہر قسم کی قربانی سے خود بھی کھا سکتا ہے کیونکہ آیت فَكُلُوا مِنْهَا میں عموم ہے۔
جیسا کہ امام شوکانیؒ بھی اسی کے قائل ہیں ۔
[نيل الأوطار: 466/3]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1