عورت کی آزادی اور معاشرتی حقیقت کا تقابلی جائزہ

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں "لال لال” جھنڈے لہراتے ہجوم کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیوز پر عوامی بحث بھی جاری ہے۔ کچھ لوگ انہیں تعلیمی نظام کی خامیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے غیر ملکی ایجنڈا سمجھ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ محض تفریح کے طور پر اس پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایسی آوازیں بلند ہوئی ہوں۔ گزشتہ چند سالوں میں بھی وقتاً فوقتاً اسی نوعیت کے نعرے اور مظاہرے سامنے آتے رہے ہیں۔ اچانک ایک گروہ نمودار ہوتا ہے، چند مشکوک اور مبہم نعرے لگا کر غائب ہو جاتا ہے، اور پیچھے محض ایک بحث چھوڑ جاتا ہے۔ "میرا جسم میری مرضی”، "اپنا کھانا خود گرم کرو” جیسے نعرے عوام میں اچھالے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر ان سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اکثریت انہیں نظر انداز کر کے بھول جاتی ہے، لیکن درحقیقت یہ محض اتفاقی واقعات نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے۔

آزادی کا نظریہ اور اس کی حقیقت

یہ معاملہ محض وقتی بحث کا نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ جیسے ایک انجیکشن وقتاً فوقتاً دیا جاتا ہے، جو آہستہ آہستہ اثر دکھاتا ہے، اسی طرح یہ نعروں کی تکرار ایک مخصوص ذہن سازی کر رہی ہے۔ ہر بار شدت بڑھائی جاتی ہے اور مزاحمت کم ہوتی جا رہی ہے۔

یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ "عورت کی آزادی” کا جو نعرہ لگایا جا رہا ہے، اس کا اصل مفہوم کیا ہے؟ اس آزادی کو سمجھے بغیر، اس کے حق میں یا مخالفت میں بات کرنا بے معنی ہے۔ اگر فرض کر لیا جائے کہ عورت کو مرد جتنی آزادی چاہیے، تو پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ مرد کو معاشرے میں عملی طور پر کون سی آزادی حاصل ہے:

مرد کی "آزادی” کی حقیقت

◄ تعلیم حاصل کرنے کی آزادی
◄ کالج، یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی آزادی
◄ ملازمت کرنے یا بیروزگاری میں مزدوری کرنے کی آزادی
◄ رکشہ، ٹیکسی، بائیکیا چلانے کی آزادی
◄ روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کام کرنے اور باس کی باتیں سننے کی آزادی
◄ والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کی آزادی
◄ شادی کے بعد ماں اور بیوی کے جھگڑوں کے درمیان زندگی گزارنے کی آزادی
◄ بچوں کے اخراجات پورے کرنے کی آزادی
◄ گھریلو اخراجات، بلز، کرایہ، دودھ، راشن کی ذمہ داری اٹھانے کی آزادی
◄ تمام سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود خود دال روٹی پر گزارا کرنے کی آزادی
◄ بیوی اور بچوں کو ہر قسم کی مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے پردیس میں محنت کرنے کی آزادی

یہ وہ ذمہ داریاں ہیں جنہیں بعض لوگ "آزادی” کا نام دے رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ جو لوگ عورت کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں، انہیں ان میں سے کون سی آزادی درکار ہے؟

آزادی کے نعرے کی وضاحت ضروری

اگر آزادی کی مانگ کرنے والوں کا مقصد صرف مخصوص روایات یا سماجی پابندیوں سے نجات ہے، تو یہ بحث غیر واضح اور غیر منطقی رہے گی۔ اس نعرے کو باقاعدہ معنی دیے بغیر، صرف جوش و خروش سے بات کرنا بے فائدہ ہے۔ ضروری ہے کہ اس پر مدلل گفتگو کی جائے تاکہ یہ محض جذباتی نعرے بازی نہ رہے، بلکہ ایک بامقصد مکالمہ بن سکے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1