مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

روزہ دار اگر لعاب نگل لے تو حکم کیا ہے ؟

فونٹ سائز:

سوال :

صائم کے لئے لعاب نگل جانے کا حکم کیا ہے ؟

جواب :

لعاب صوم کے لئے مضر نہیں ہے، کیوں کہ اس کا تعلق تھوک سے ہے۔ اگر اسے نگل جائے تو بھی کوئی حرج نہیں اور تھوک دے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ البتہ بلغم جو کبھی سینہ سے نکلتا ہے اور کبھی سر سے مرد و عورت پر ضروری ہے کہ اسے نہ نگلیں، بلکہ تھوک دیں، جہاں تک معاملہ لعاب اور تھوک کا ہے تو اس کے نگلنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور صوم کے لئے یہ مضر نہیں ہے خواہ مرد ہو یا عورت۔
’’ شیخ ابن باز۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ “

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔