تحریر: عمران ایوب لاہوری
دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
كان رسول الله يخطب قائما ويجلس بين الخطبتين
”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھا کرتے تھے ۔“
[مسلم: 862 ، كتاب الجمعة: باب ذكر الخطبتين قبل الصلاة ، أبو داود: 1094 ، ابن ماجة: 1105 ، نسائي: 109/3 ، أحمد: 90/5]
(شافعیؒ) دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا واجب ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل پر مداومت اختیار فرمائی ہے۔
(جمہور) واجب نہیں ہے کیونکہ مجرد فعل وجوب پر دلالت نہیں کرتا۔
[المجموع: 384/4 ، الأم: 342/1 ، بدائع الصنائع: 262/1 ، المبسوط: 26/2 ، الهداية: 83/1 ، الاختيار: 82/1]
(راجح) جمہور کا موقف راجح ہے۔
[نيل الأوطار: 556/2]