حج و عمرہ کے دوران مروجہ بدعات کا خلاصہ

 

تحریر: عمران ایوب لاہوری

چند بدعاتِ حج

سفر حج اور احرام کی بدعات
➊ لفظوں کے ساتھ نیت کرنا۔
[مناسك الحج والعمرة للألباني: ص/ 50 ، مجموع الفتاوي: 222/22]
➋ بچیوں کو حج سے روکنا ۔
[شرح مسلم للنووى: 99/9]
➌ محض توکل کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے بغیر زادِ راہ کے سفر کرنا۔
[مناسك الحج للألباني: ص/ 48]
➍ عورت کا بغیر محرم کے اپنی رشتہ دار عورتوں کے ساتھ سفر کرنا۔
[أيضا: ص/49]
➎ اللہ سے محبت رکھتے ہوئے اکیلے ہی سفر کرنا جیسا کہ بعض صوفیا کا گمان ہے ۔
[أيضا: ص/48]
➏ تلبیہ کی جگہ الله اكبر يا لا اله الا الله کہنا ۔
[أيضا: ص/50]
➐ خاموشی سے بغیر بولے حج کرنا ۔
[أيضا]
➑ میقات سے پہلے ہی احرام باندھ لینا۔
[أيضا]
طواف کی بدعات
➊ طواف کرنے والے کا یہ الفاظ کہنا:
إِيْمَاناً بِكَ وَتَصْدِيقاً بِكِتَابِكَ
[أيضا]
➋ محرم کا طواف قدوم سے پہلے تحیتہ المسجد شروع کر دینا۔
[أيضا: ص/51 ، المسجد فى الإسلام: ص/ 315]
➌ حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت نماز کی طرح رفع الیدین کرنا ۔
[مناسك الحج للالباني: ص/ 51 ، زاد المعاد: 313/1]
➍ طواف کرنے والے کا یہ الفاظ کہنا: نويت بطوافي هذا الأسبوع كذا وكذا
[مناسك: ص/51]
➎ حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت یہ کہنا: اللهم إيمانا بك وتصديقا بكتابك
[أيضا]
➏ دوران طواف دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ لینا۔
[أيضا]
➐ طواف سے پہلے غسل کرنا اور بارش میں اس نیت سے طواف کرنا کہ ایسا کرنے سے گذشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔
➑ دونوں شامی رکنوں کو بوسہ دینا اور ان کا استلام کرنا ۔
[مناسك: ص/ 52 ، اقتضاء الصراط المستقيم لابن تيمية: 204]
➒ رکن یمانی کو بوسہ دینا ۔
[المدخل لابن الحاج: 224/4]
➓ طواف کرنے والوں کا یہ گمان کہ مسجد حرام میں نمازیوں کے آگے سے گزرنا جائز ہے۔
[مناسك: ص/ 59]
⓫ دوران طواف تلاوت قرآن کا التزام –
[الاعتصام للشاطبي: 23/2]
⓬ کعبہ کے ستونوں پر اپنا نام لکھنا۔
⓭ کعبہ اور مقام ابراہیم کی دیوار کو (تبرک کے لیے ) چھونا۔
[مناسك: ص/52]
⓮ آخری چار چکروں میں یہ الفاظ کہنا: رب اغفر وارحم وتجاوز عما تعلم إنك أنت الأعز الأكرم
آب زم زم کی بدعات
➊ آب زم زم سے غسل کرنا۔
➋ یہ عقیدہ رکھنا کہ زم زم کا پانی اور جہنم کی آگ ایک آدمی کے پیٹ میں جمع نہیں ہوں گے۔
➌ حاجی کا اپنا (زم زم کا ) جوٹھا پانی کنوئیں میں ڈالنا اور یہ کہنا: اللهم إنى أسئالك رزقا واسعا وعلما نافعا وشفاء من كل داء
[مناسك: ص/53]
سعی کی بدعات
➊ سعی یا عمرے میں سعی کی تکرار۔
➋ حجِ تمتع کرنے والے کا طوافِ اِفاضہ کے بعد سعی چھوڑ دینا۔
➌ لوگوں کا جماعت کھڑی ہونے کے باوجود سعی میں مصروف رہنا حتی کہ نماز با جماعت فوت ہو جائے۔
➍ سعی کے دوران تین مرتبہ کہنا: رب اغفر وارحم وتجاوز عما تعلم ……
➎ سعی میں چودہ چکر لگانا وہ اس طرح کے ہر چکر صفا سے شروع ہو کر صفا پر ہی ختم ہو جائے۔
➏ سعی سے فارغ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرنا ۔
[مناسك للألباني: ص/ 53 ، القواعد النورانية لابن تيمية: ص/ 101]
عرفہ کی بدعات
➊ صرف جبل عرفات کو ہی موقف تصور کر لینا۔
[الأمر بالاتباع للسيوطي: ص/257]
➋ منٰی سے رات کو ہی عرفات کی طرف سفر شروع کر دینا۔
➌ عرفہ سے مزدلفہ لوٹتے ہوئے تیز چلنا۔
➍ یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام اونٹ یا براق پر سوار ہو کر اترتے ہیں ، سوار حضرات سے مصافحہ کرتے ہیں اور پیدل چلنے والوں سے معانقہ کرتے ہیں۔
➎ امام کا میدانِ عرفات میں جمعے کی طرح دو خطبے دینا اور دونوں کے درمیان بیٹھنا۔
➏ عرفہ میں ظہر و عصر کے درمیان نفل پڑھنا۔
➐ یہ عقیدہ رکھنا کہ جمعہ کے دن وقوفِ عرفات بہتر (72) حجوں کے برابر ہے۔
➑ عرفہ کے علاوہ کسی اور جگہ وقوف کرنا۔
مزدلفہ کی بدعات
➊ مزدلفہ پہنچنے کے بعد نماز مغرب میں بلاوجہ تاخیر کرنا۔
➋ مشعر حرام پہنچنے پر اس دعا کا التزام:
اللهم بحق المشعر الحرام ، والبيت الحرام ، والشهر الحرام ، والركن والمقام ، أبلغ روح محمد منا التحية والسلام وأدخلنا دار السلام يا ذا الجلال والإكرام
[مناسك: ص/56]
➌ نماز مغرب و عشاء کے درمیان نفل پڑھنا۔
احرام سے نکلنے کی بدعات
➊ صرف سر کا چوتھائی حصہ منڈوا لینا۔
➋ سر منڈانے کے وقت یہ دعا کہنا:
الحمد لله على ما هدانا وأنعم علينا اللهم هذه ناصيتي بيدك فتقبل مني ……
➌ اس رات جاگتے رہنا۔
[مناسك: ص/57]
جمروں كو كنكرياں مارنے كي بدعات
➊ کنکریاں مارنے کے لیے غسل کرنا ۔
➋ ان مساجد کا طواف کرنا جو جمروں کے قریب ہیں۔
➌ پھینکنے سے پہلے کنکریاں دھونا۔
الله اكبر کی جگہ کنکریاں پھینکتے وقت سبحان الله یا کوئی دوسرا ذکر کرنا۔
➎ جمروں کو جوتیاں یا ان کے علاوہ کوئی اور چیز (کنکریوں کے سوا ) مارنا۔
◈ طواف وداع کے بعد مسجد حرام سے پیچھے ہٹتے ہوئے نکلنا۔
[مناسك للألباني: ص / 59 ، معجم البدع لرائد بن صبري: ص/ 172]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1