جہاد میں کن چیزوں کو مدنظر رکھا جائے ؟
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ من ( (الْحَرْبُ خُدُعَةٌ)) أَخْرَجَهَا مُسْلِمٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لڑائی دھوکے فریب کا نام ہے۔ “
تحقیق و تخریج:
[بخاري: 3029، 3028، مسلم: 1740]
فوائد:
➊ جہاد فرض کفایہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کے راستے اس کی رضا کو حاصل کرنے کے لیے خالص نیت سے اپنے مال و جان کو پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے کلمہ کو بلند کرتے ہوئے کافروں سے لڑنے کا نام ہے۔
➋ جنگ میں چستی و چالاکی سے کام لینا گویا کہ فتح حاصل کرنا ہے۔
➌ ہوشیاری جنگ میں بہت ضروری ہے۔
➍ اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے جو جنگ میں کچھ کر کے دکھاتے ہیں۔

[یہ مواد شیخ تقی الدین ابی الفتح کی کتاب ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام سے لیا گیا ہے جس کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے کیا ہے]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے