جمعہ کی نماز کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا بیان

سوال

کیا کوئی ایسی صحیح حدیث موجود ہے جس میں یہ ذکر ہو کہ جمعہ کی نماز بروقت ادا کرنے سے دس دن کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟ اگر ہے، تو اس کا حوالہ درکار ہے۔

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جی ہاں، صحیح حدیث میں جمعہ کی نماز کے فضائل اور گناہوں کی معافی کا ذکر موجود ہے۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مَنْ اغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَصَلَّى مَا قُدِّرَ لَهُ ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ خُطْبَتِهِ ثُمَّ يُصَلِّي مَعَهُ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى وَفَضْلُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ”
[صحیح مسلم: 1987]

حدیث کا مفہوم

جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، وقت پر حاضر ہو، جتنی نفل نماز پڑھ سکے پڑھے، خطبہ غور سے خاموشی سے سنے، اور امام کے ساتھ جماعت سے نماز ادا کرے،
اس کے اس جمعے سے لے کر اگلے جمعے تک کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، اور مزید تین دن کے گناہ بھی بخش دیے جاتے ہیں۔

خلاصہ

یہ حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے اور اس میں جمعہ کی نماز کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا واضح ذکر ہے۔ حدیث میں دس دن کی معافی کا مفہوم اسی طرح آتا ہے کہ ایک ہفتہ اور اضافی تین دن کے گناہ معاف ہوتے ہیں، بشرطیکہ گناہ کبیرہ نہ ہوں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے