اعتکاف کے لیے روزہ شرط نہیں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

اعتکاف کے لیے روزہ شرط نہیں
جیسا کہ گذشتہ حدیث اس پر شاہد ہے کیونکہ رات کو روزہ نہیں رکھا جاتا .
(شافعیؒ ، احمدؒ) اسی کے قائل ہیں۔
(ابن قدامہؒ ) اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔
(مالکؒ ، ابو حنیفہؒ) اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔
[الأم: 148/2 ، الحاوي: 486/3 ، الهداية: 132/1 ، المبسوط: 115/3 ، بداية المجتهد: 220/1]
(ابن قیمؒ) راجح یہ ہے کہ روزہ شرط ہے ۔
[نيل الأوطار: 255/3]
(راجح) روزے کے بغیر اعتکاف جائز ہے لیکن روزے کے ساتھ افضل ہے۔
[اللباب فى علوم الكتاب ”تفسير القرآن“ : 319/3]
(شوکانیؒ ) امام شافعیؒ کا قول برحق ہے۔
[نيل الأوطار: 255/3]
(صدیق حسن خانؒ) اسی کے قائل ہیں۔
[الروضة الندية: 573/1]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی جس روایت میں یہ لفظ ہیں:
ولا اعتكاف إلا بصوم
”روزے کے بغیر کوئی اعتکاف نہیں ۔“
[حسن صحيح: صحيح أبو داود: 2160 ، كتاب الصيام: باب المعتكف يعود المريض ، أبو داود: 2473]
علماء کے نزدیک زیادہ مناسب بات یہ ہے کہ یہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر موقوف ہے ۔
[الروضة الندية: 572/1]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1