سوال:
کیا آخری دو رکعت میں امام سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ پڑھ سکتا ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی ہاں، امام چاروں رکعتوں میں قرأت کر سکتا ہے، لیکن جو چیز فرض ہے وہ صرف سورۃ فاتحہ ہے۔ باقی اگر وہ آخری دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ اس پر صحیح مسلم کی روایت گواہ ہے۔