کیا ہر انسان کے ساتھ شیطان ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

کیا ہر انسان کے ساتھ شیطان ہے ؟

جواب :

جی ہاں!

نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات اس کے پاس سے نکلے، کہتی ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کھائی۔ پھر جب آئے تو میرا کام دیکھا تو کہنے لگے۔ عائشہ کیا بات ہے تم غیرت کھا گئی؟ میں نے کہا: کیا ہے مجھے کہ میرے جیسی آپ جیسے پر غیرت (غصہ) نہ کھائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«أفأخذك شيطانك؟ قال: يا رسول الله أو معي شيطان؟ قال: نعم قلت: ومع كل إنسان؟ قال: نعم قل ومعك يا رسول الله؟ قال: نعم، ولكن ربي عزوجل أعانني عليه حتى أسلم »

”کیا تجھے تیرے شیطان نے پکڑ لیا تھا؟ انھوں نے کہا: یا رسول اللہ ! کیا میرے ساتھ بھی شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، میں نے کہا: ہر انسان کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ میں نے پوچھا: اور آپ کے ساتھ بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن میرے رب نے اس کے خلاف میری مدد کی تھی کہ وہ فرماں بردار ہو گیا۔“

[صحيح مسلم، رقم الحديث 70,2815 مسند أحمد 115/6]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!