مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
95- سپیشل کلاسیں (ٹیوشن) لینے کا حکم
اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی طالب علم کمرہ تدریس سے باہر استاد سے مدد لے کہ وہ اسے وہ مضامین پڑھا اور سمجھا دے جو وہ پڑھاتا ہے، چاہے وہ اسے پڑھانے والا استاذ ہو یا کوئی دوسرا، اگر سکول کی ہدایات اس سے روکیں تو پھر الگ بات ہے، اور طالب علم کو سکول کی ہدایات پر کار بند رہنا چاہیے لیکن اگر ٹیوشن سے روکنے والی کوئی ہدایت نہ ہو تو پھر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں کہ کوئی استاذ سکول ٹائم کے بعد اپنے گھر، مسجد میں یا کسی دوسری جگہ اس کو پڑھانے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
[ابن باز مجموع الفتاوي و المقالات: 363/19]