نصف شعبان کے بعد روزے رکھنا ممنوع ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری

نصف شعبان کے بعد روزے رکھنا ممنوع ہے
جس شخص کی پہلے سے روزے رکھنے کی عادت نہیں ہے وہ نصف شعبان کے بعد روزے نہ رکھے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
إذا انتصف شعبان فلا تصوموا
”جب نصف شعبان ہو جائے تو روزے نہ رکھو ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 2049 ، كتاب الصوم: باب فى كراهية فى ذلك ، أبو داود: 2337 ، ترمذي: 738 ، ابن ماجة: 1651 ، أحمد: 442/2 ، ابن أبى شيبة: 21/3]
➊ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ :
ان النبى صلى الله عليه وسلم كان يتحرى صيام الإثنين والخميس
”نبي صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنے کی کوشش کرتے تھے ۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 1414 ، كتاب الصيام: باب صيام يوم الاثنين والخميس، أحمد: 80/6 ، ترمذي: 745 ، نسائي: 152/4 ، ابن حبان: 3643 ، ابن خزيمة: 2116]
➋ ایک روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان دنوں کے روزے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ان اعمال العباد تعرض يوم الإثنين والخميس
”سوموار اور جمعرات کو بندوں کے اعمال (اللہ کے حضور ) پیش کیے جاتے ہیں ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 2128 ، كتاب الصوم: باب فى صوم الإثنين والخميس ، أبو داود: 2436]
➌ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ :
تعرض الأعمال كل اثنين وخميس فأحب أن يعرض عملى وأنا صائم
”ہر سوموار اور جمعرات کو اعمال پیش کیے جاتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل پیش کیا جائے تو میں روزہ دار ہوں ۔“
[صحيح: صحيح ترمذي: 596 ، كتاب الصوم: باب صوم يوم الإثنين والخميس ، أحمد: 268/2 ، ترمذي: 747 ، ابن ماجة: 1740 ، دارمي: 1758 ، دارمي: 1758 ابن حبان: 3644 ، ابن خزيمة: 2120]
➍ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے روزے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ذلك يوم ولدت فيه وأنزل على فيه
”يہ ایسا دن ہے کہ جس میں میں پیدا ہوا اور جس میں مجھ پر نزول قرآن (شروع) ہوا۔“
[أحمد: 296/5 ، مسلم: 1162 ، أبو داود: 2426 ، ابن خزيمة: 2117 ، ابن حبان: 3642 ، بيهقى: 286/4 ، ابن أبى شيبة: 78/3]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1