42۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں کی طرف مبعوث ہوئے ہیں یا جنات کی طرف بھی ؟
جواب :
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
فضلت على الأنبياء : أعطيت جوامع الكلم، ونصرت بالرعب مسيرة شهر، وأحلت لي الغنام، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورة، وأرسلت إلى الخلق كافة، وختم بي البيون [صحيح مسلم رقم الحديث 523]
مجھے چھ چیزوں کی بنا پر دوسرے انبیاء پر فضیلت حاصل ہے :
➊ مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں۔
➋ ایک مہینے کی مسافت سے رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے (یعنی دشمن ایک مہینے کی مسافت پر دور ہو تو میرا رب اس پر چھا جاتا ہے۔
➌ میرے لیے غنیمت حلال ہے۔
➍ زمین میرے لیے مسجد اور پاک کرنے والی بنا دی گئی ہے۔
➎ میں تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
➏ مجھ پر انبیا کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ جنات اور دوسری مخلوقات کے لیے بھی رسول ہیں۔