مکمل شعبان کے اور سوموار اور جمعرات کے روزے مستحب ہیں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

مکمل شعبان کے اور سوموار اور جمعرات کے روزے مستحب ہیں
➊ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ :
وما رأيته فى شهر أكثر منه صياما فى شعبان
”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ کسی مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان سے زیادہ روزے رکھے ہوں ۔“
[بخاري: 1969 ، كتاب الصيام: باب صوم شعبان ، مسلم: 1156]
➋ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ :
ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يكن يصوم من السنة شهرا تاما الا شعبان يصل به رمضان
”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم شعبان ، جس کے ساتھ رمضان متصل ہوتا ہے ، کے سوا سال کے کسی مہینے کے مکمل (دنوں میں ) روزے نہیں رکھتے تھے ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 2048 ، كتاب الصوم: باب فيمن يصل شعبان برمضان ، أبو داود: 2336 ، ترمذي: 736 ، نسائي: 200/4 ، ابن ماجة: 1648 ، أحمد: 311/6]
◈ جس روایت میں ہے: ”رمضان کے بعد سب سے افضل روزے شعبان کے ہیں ۔“ وہ ضعیف ہے ۔
[ضعيف: ضعيف ترمذي: 104 ، كتاب الزكاة: باب ما جاء فى فضل الصدقة ، إرواء الغليل: 889 ، ترمذي: 663]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1