مسجد میں پردے کی موجودگی میں عورتوں کی صفوں کی فضیلت کا حکم
فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ

سوال :

اگر مسجد میں عورتوں اور مردوں کے درمیان پردہ حال ہو تو اس صورت میں کیا مندرجہ ذیل ارشاد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا اطلاق ہو گا ؟
خير صفوف الرجال أولها، وشرها آخرها، وخير صفوف النساء آخرها وشرها أولها [رواه البخاري] ”مردوں کی بہترین صف پہلی اور بدترین آخری صف ہے اور عورتوں کی بہترین صف آخری اور بدترین پہلی صف ہے۔“ یا یہ حکم زائل ہو جائے گا، اور عورتوں کی بہترین صف پہلی قرار پائے گی ؟

جواب :

عورتوں کی آخری صف بہترین ہونے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ وہ مردوں سے دور رہے، کیونکہ عورت جس قدر مردوں سے دور ہو گی اسی قدر عزت و آبرو کے اعتبار سے محفوظ ہو گی اور بےجیائی سے دور رہے گی۔ لیکن جب عورتوں کی صفیں مردوں سے دور ہوں یا کسی دیوار اور پردے کی وجہ سے مردوں سے الگ ہوں اور امام کی متابعت کے لئے لاؤڈ سپیکر پر انحصار کر رہی ہوں تو راجح امر یہ ہے کہ اس طرح عورتوں کی پہلی صف آگے ہونے اور قبلہ سے زیادہ قریب ہونے کی بناء پر افضل ہو گی۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے