یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
اگر کسی عورت کے ذمے رمضان المبارک کے روزوں کی قضاء واجب ہو تو کیا وہ واجب القضاء روزوں کی موجودگی میں نفلی روزے مثلا یوم عرفہ کا روزہ رکھ سکتی ہے ؟
جواب :
رمضان المبارک کے روزوں کی جلد قضاء دینی چاہئیے۔ قضاء سے پہلے نفلی روزے نہیں رکھنے چاہیں لیکن اگر وہ یوم عرفہ یا کوئی نفلی روزہ رکھے تو اس سے فرض ساقط نہیں ہو گا۔ اگر وہ اس نیت سے روزے رکھے کہ رمضان کے روزے اس کے ذمہ قرض ہیں تو روزے صحیح ہوں گے اور وہ ان شاء اللہ اجر کی مستحق ہو گی۔
[شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ]