شام کے وقت شیاطین گشت کرتے ہیں
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال قال: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : ( (إذا كان جنح الليل إذا أمسيتم فكفوا صبيانكم فإن الشياطين تنتشر حينئذ فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم وأغلقوا الأبواب واذكروا اسم الله فإن الشياطين لا تفتح بابا مغلقا وأوكوا قربكم واذكروا اسم الله وخمروا آنيتكم واذكروا اسم الله ولو أن تعرضوا عليها شيا وأطفئو مصابيحكم)) [رواه البخاري]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات پر پھیلا دے جب تمہاری شام ہو جائے تو اپنے بچوں کو روک لیا کرو کیونکہ شیاطین اس وقت پھیل جاتے ہیں ۔ جب رات کا کچھ حصہ بیت جائے تو انہیں چھوڑ دیا کرو اور دروازے بند کر لیا کرو اور اللہ کا نام یاد کیا کرو شیاطین بند دروازے نہیں کھولتے ، اپنے مشکیزے باندھ لیا کرو اور اللہ کا نام لیا کرو اپنے برتن ڈھانپ لیا کرو اور اللہ کا نام لیا کرو اور اگر تم ان پر کوئی چیز رکھ دیا کرو تو بہتر ہے اور اپنے چراغ بجھا دیا کرو ۔“ [بخاري]
تحقیق و تخریج: بخاری: 3316 3380 5623 ، مسلم: 2012 ۔
فوائد: :
➊ شام کے وقت شیاطین گشت کرتے ہیں ۔ بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہمہ وقت کرنا چاہیے ۔ رات کو دروازے بند کر دینے چاہئیں ۔
➋ مشکیزوں کے منہ باندھ دئیے جائیں اور برتن کو ڈھانپ دینا ضروری ہے اور آگ و چراغ کو بجھا دینا چاہیے ۔

[یہ مواد شیخ تقی الدین ابی الفتح کی کتاب ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام سے لیا گیا ہے جس کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے کیا ہے]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل