امیر المؤمنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے رفع الیدین نہ کرنے کی دلیل اور اس کا تجزیہ:
دليل:
بے شک سید نا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رفع الیدین کرتے تھے جب نماز شروع کرتے ، پھر پوری نماز میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔
[مصنف ابن ابي شيبة: 267/1، رقم: 3.]
الجواب:
➊ امام احمد نے اس پر جرح کی ہے۔
[المسائل: رواية عبد الله بن أحمد: 243/1 تا 329]
➋ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
فلم يثبت عند أحد منهم علم فى ترك رفع الأيدي عن النبى صلى الله عليه وسلم ولا عن أحد من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم أنه لم يرفع يديه .
[ جزء رفع اليدين: 40 .]
”ان علماء میں سے کسی ایک کے پاس بھی ترک رفع یدین کا علم نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے کہ اس نے رفع یدین نہیں کیا۔“
ابن الملقن فرماتے ہیں کہ:
” علی رضی اللہ عنہ والا اثر ضعیف ہے۔ آپ سے صحیح ثابت نہیں ہے، اسے ضعیف کہنے والوں میں امام بخاری بھی ہیں۔ “
[البدر المنير: 499/3]
امام بیہقی نے فرمایا: اس کی سند میں ابوبکر النہشلی قابل حجت نہیں ہے۔
[ مختصر خلافيات: 388/1]