سوال:
اگر کوئی شخص نماز میں سلام پھیرنے کے بعد وضو ٹوٹنے کی صورت میں یہ محسوس کرے کہ نماز میں کوئی کمی رہ گئی ہے، تو کیا وہ فوراً سجدہ سہو کر سکتا ہے، یا اس کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
چونکہ سجدہ سہو نماز کے بعد ادا کرنے کا ارادہ تھا، اس لیے اب اس کی حاجت باقی نہیں رہی۔ اگر سجدہ سہو کے دوران وضو ٹوٹ جائے، تب بھی نماز ان شاء اللہ مکمل ہو چکی ہے۔
◄ سجدہ سہو خارج از صلاۃ ہوتا ہے، یعنی نماز کے مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔
◄ اگر سجدہ سہو کے بغیر ہی نماز مکمل ہو گئی ہو، تو ان شاء اللہ وہ نماز درست ہوگی۔
◄ لہٰذا، وضو ٹوٹ جانے کی صورت میں دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔