تحریر : ابو ضیاد محمود احمد غضنفر حفظ اللہ
وعن عائشة رضي الله عنها ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول فى ركوعه وسجوده: (سبحانك اللهم [ربنا] وبحمدك اللهم اغفر لي )
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا: ”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں اکثر یہ کہا کرتے تھے ، سُبْحَانَكَ اللّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي الہی تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ الہی مجھے بخش دے ۔ آپ قرآن مجید کی تفسیر بیان کیا کرتے تھے ، مسلم اور یہ حدیث متفق علیہ ہے ۔
تحقیق و تخریج: بخاری: 817، 794 ، مسلم: 484 ذکر مسلم فى باب ما يقال في الركوع والسجود ، ج 2/ 49 وذكره البخارى فى باب الدعاء في الركوع ج ١/ ٩٥-
فوائد:
➊ ركوع وسجود ميں ”سبحانك اللهم ربنا و بحمدك اللهم اغفرلى“ يہ دعا بھی پڑھنی جائز ہے ۔ اور اکثر پڑھنی چاہیے ۔