ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو
رات کے کسی حصے میں آنکھ کھلے تو
ابوسلمہؒ سے روایت ہے کہ سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمیؓ نے انھیں بتایا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے قریب رات بسر کیا کرتے تھے۔ وہ رات کو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنتے تھے:
((سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ العَلَمِينَ))
’’اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘
پھر آپ فرماتے:
((سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ))
’’اللہ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ ۔‘‘
[صحيح سنن أبي داود ۱۳۲۰ ، سنن الترمذى ٣٤١٦، سنن ابن ماجه ۳۸۷۹ واللفظ له]