وعن ابن عباس رضي الله عنهما ، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول (بين السجدتين): (اللهم اغفرلي وارحمني ، واهدني وعافني وارزقني)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي
”الہی مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما ، مجھے ہدایت دے مجھے معاف کر دے ، مجھے رزق عطا کر۔“ [ابوداؤد]
تحقیق و تخریج: یہ حدیث حسن ہے ۔
ابوداؤد: 450 ، الترمذی: 284 ۔
امام ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے ۔
ابن ماجه: 898 ، الحاكم: 1/ 271، 262 ۔
امام حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے علامہ ذہبی نے اس کی موافقت کی ہے لیکن سند میں کامل ابوالعلاء کا نام آتا ہے جو صادق مخطی ہے ۔
ترمذی اور ابن ماجہ میں عافني کی جگہ واجبرني کے الفاظ مذکور ہیں ۔
وعند الترمذي: (واجبرني) بدل (واهدني) ولم يقل: (وعافني) وفي إسنادهما كامل أبو العلاء ، وعن ابن معين توثيقه
ترمذی کے نزدیک اهدِيني کی بجائے وَاجبرني کے الفاظ ہیں وَعَافِنِي کے لفظ کا ذکر نہیں ہے مذکورہ دونوں سندوں میں کامل ابوالعلاء کا نام آتا ہے ۔ یحیی بن معین نے اس کی توثیق بیان کی ہے ۔
تحقیق و تخریج: یہ حدیث حسن ہے ۔ الترمذی: 284
فوائد:
➊ دو سجدوں کے درمیان کی دعا بھی حدیث سے ثابت ہے اس کو اطمینان کے ساتھ پڑھے بغیر دوسرے سجدے میں نہیں جانا چاہیے ۔
➋ دو سجدوں کے درمیان کی دعا میں مختلف روایات کے الفاظ یکجا کیے ہوئے ہیں جو کہ صحیح ہیں ابوداؤؤ ، ترمذی اور سنن الکبری ان تینوں کی روایات کے مجموعہ سے سجدہ کی دعا ماخوذ ہے ۔