دوران قراءت ہر آیت پر وقف کرنا چاہیے
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قراءت فرماتے تو: يقطع قراءته ”ہر آیت علیحدہ علیحدہ پڑھتے۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسم الله الرحمن الرحيم پڑھتے پھر ٹھہر جاتے پھر الحمد لله رب العلمين کہتے پھر ٹھہر جاتے پھر الرحمن الرحيم پڑھتے پھر ٹھہر جاتے۔“
ایک روایت میں یہ لفظ ہیں: كان يقطع قراء ته آية آية ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قراءت میں ہر آیت کو الگ الگ پڑھتے تھے۔“
[صحيح: المشكاة: 2205 ، كتاب فضائل القرآن: باب آداب التلاوة و دروس القرآن ، صحيح أبو داود: 3379 ، كتاب الحروف والقراءات: باب ، أحمد: 302/6 ، أبو داود: 4001 ، ترمذي: 2927 ، دار قطني: 307/1 ، ابن أبى شيبة: 520/2 ، حاكم: 232/1 ، ابن خزيمة: 493 ، امام دار قطنيؒ نے اسے صحيح الاسناد كها هے۔ امام نوويؒ نے اسے صحيح كها هے۔ المجموع: 333/3]
قراء کرام اور اہل علم کے نزدیک قراءت کا یہی طریقہ افضل و مستحب ہے۔
[الاتقان فى علوم القرآن: ص/ 122 ، إرواء الغليل: 62/2]