خالہ سے نیکی کا معاملہ کرنا
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

«باب ماجاء فى بر الخالة»
خالہ کے ساتھ حسن سلوک
«عن البراء بن عازب رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال الخالة بمنزلة الأم» [صحيح رواه البخاري 2699]
حضرت براء بن عازب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خالہ ماں کے برابر ہے۔

«عن ابي عمر أن رجلا أتي النبى صلى الله عليه وسلم فقال يارسول الله إنى أصبت ذنبا عظيما فهل لي من توبة قال هل لك من ام قال لا قال هل لك من خالة قال نعم قال فبرها.» [صحيح: رواه الترمذي 1904، وأحمد 4624، وابن حبان 435، والحاكم 155/4 .]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے الله کے رسول ! میں نے ایک بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، تو کیا میری توبہ ہو سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمھاری ماں زندہ ہے۔ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمھاری کوئی خالہ ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو ان کے ساتھ نیکی کا معاملہ کرتے رہو۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!